بھارت
بھارت میں ہسپتال پر کتوں کا قبضہ
حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد کے ایک اسپتال پر کتوں نے قبضہ جما لیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیاہے کہ ناگرکرنول جنرل اسپتال کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسپتال کے کوریڈور میں متعدد آوارہ کتوں کو آزادانہ طورپر گھومتے پھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ہسپتال عملے کا کہنا ہے کہ آوارہ کتے آئوٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ اور دیگر جگہوں پر آزادانہ طورپر گھومتے پھرتے ہیں جس سے نہ صرف انہیں بلکہ مریضوں کو بھی شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسپتال کی انتظامیہ نے کوششیں کیں لیکن کتوں کو وہاں سے بھگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی جس سے مریضوں اور ان کے تیمارداورں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔