بھارت

دہلی فسادات: مسلمانوں کے قتل کے 12ملزمان بری

نئی دلی19 مارچ (کے ایم ایس) نئی دلی کی ایک عدالت نے دہلی فسادات کیس میں مسلمانوں کے قتل کے بارہ ملزموں کو بری کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ملزمان پر2020کے دہلی فسادات کے دوران مسلم کمیونٹی کے مختلف لوگوں کو قتل کرنے کاالزام تھا۔ عدالت نے انکے خلاف خلاف درج الگ الگ ایف آئی آر میں دیگر الزمات طے کیے لیکن ان پر قتل کی مجرمانہ سازش کا الزام لگانے سے انکار کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج وریندر بھٹ نے کہا کہ ملزمان کی قتل کی سازش سے متعلق واحد ثبوت ”کٹرہندو ایکتا“نامی وٹس ایب گروپ پر چیٹس ہیں تاہم اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ یہ گروپ کسی مخصوص غیر قانونی سرگرمی کیلئے تشکیل دیا گیا ہے جس کا تعلق مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو مارنے اور انکی املاک کو تباہ کرنے یا نذر آتش کرنے سے تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button