بھارت

مدھیہ پردیش:بھارتی فوج کے کرنل نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی

جبل پور 24جنوری (کے ایم ایس)
ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فوج کے ایک کرنل نے خودکشی کر لی ہے۔
پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی فوج کے 43سالہ کرنل نے ریاست کے شہر جبل پور میں ایک تربیتی مرکز میں پھندہ لگا کر خودکشی کر لی۔ سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرینکا شکلا نے بتایا کہ ٹیکنیکل ٹریننگ رجمنٹ میں کمانڈنگ آفیسر کے طور پر تعینات کرنل نشیتھ کھنہ کی لاش ون سگنل ٹریننگ سینٹر میں آفیسرز میس کے ایک کمرے میں چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے ۔پولیس کو لاش کے پاس سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں مذکورہ کرنل نے یہ انتہائی اقدام اٹھانے پر معذرت طلب کی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فوجی کرنل 25اکتوبر 2022سے اپنے اہلخانہ سے ملاقات نہیں کر سکا تھا ۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ایک 29سالہ کیپٹن نے گزشتہ ہفتے ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع نرمداپورم میں واقع انڈین آرمی ایجوکیشنل کور کے ایک ٹریننگ کالج میں خودکشی کی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button