بلال صدیقی اور دیگر کیطرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس میں نئی تقرریوں کی مکمل حمایت
سرینگر 09 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے کل جماعتی حریت کانفرنس میں نئی تقرریوں کی مکمل حمایت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی نے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ کو اپنا نیا چیئرمین اور شبیر احمد شاہ اور غلام احمد گلزار کو وائس چیئرمین مقرر کیا ہے جبکہ مولوی بشیر احمد عرفانی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔بلال صدیقی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اگر چہ اسے پ±ر کرنا ممکن نہیں لیکن کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین تحریک آزادی کے نگران اور سرپرست کے طور پر انکے مشن کو بغیر کسی خوف اور سمجھوتے کے آگے بڑھانے کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس عظیم قربانیوں سے لبریز ایک تحریک کی نمائندگی کر رہی ہے اور یہ کشمیریوں کے پیدائشی حق ، حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ بلال صدیقی نے کہا کہ ہم اپنے جیل کے ساتھیوں کی آزادی کے عظیم مقصد کی خاطر ان کی جرا¾ت اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
دریں اثنا حریت رہنما جاوید احمد میر نے کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ارکان کے ساتھ سری نگر کی ایک عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے مسرت عالم بٹ کی کل جماعتی حریت کانفرنس کے نئے چیئرمین کے طور پر تقرری کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ ضرور رنگ لائیں گی۔متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں مسرت عالم بٹ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسرت عالم بٹ کو حریت کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ بروقت اور حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسرت عالم بٹ کشمیر کی تحریک آزادی کے ایک مخلص اور بہادر سپاہی ہیں جن کی کشمیر کاز کے لیے بے مثال قربانیاںہیں ۔