بھارت

نئی دہلی میں40کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

نئی دہلی 29مارچ(کے ایم ایس)بھارت میںدہلی پولیس کے خصوصی سیل نے دارالحکومت میں40کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد کرکے منشیات کے بین الاقوامی گینگ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے گینگ کے دو اہم ارکان کو گرفتار کرنے کے علاوہ 10 کلو ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق برآمد کی گئی ہیروئن میانمار سے منی پور کے راستے بھارت میں سمگل کی گئی تھی۔ بھارتی پولیس نے کہا کہ ایک کاربھی برآمد کی گئی ہے جس میں منشیات کو چھپانے اور لے جانے کے لیے خفیہ خانے موجود تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button