بھارت

ممبئی: عدالت نے مسلم مخالف کلب ہاﺅس چیٹ روم کے خالق آکاش کو ضمانت دیدی

ممبئی یکم اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی ایک عدالت نے مسلم مخالف کلب ہاو¿س چیٹ روم کے خالق 18 سالہ آکاش سویل کو ضمانت دے دی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آکاش کو جنوری میں ممبئی پولیس نے ہریانہ سے دو دیگر ملزموں کے ساتھ گرفتار کیا تھا ۔ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے آکاش کے خلاف ایک مسلم خاتون کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا تھا جس میں ان پر کلب ہاو¿س پر مسلم خواتین کے خلاف توہین آمیز تبصرے کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ کلب ہاو¿س لائیو آڈیو کے ذریعے ایک ایپ کے طور پر شروع ہوا جو بھارت میں فرقہ وارانہ منافرت اور اسلامو فوبیا کی افزائش کا مرکز بن گیا ہے۔کلب ہاو¿س ایپ ہندوتوا کے دھڑوں کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا ایک کھلا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔”ہند ہندو ہندوتوا”، اکھنڈ بھارت کا سپنا اور ہندو ماحولیاتی نظا م “جیسے مشہور کلب ہاو¿س گروپ کھلے عام مسلم نسل کشی اور بھارت کو ہندو راشٹر کے طور پر قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button