بھارت

گجرات :ہندو توا غنڈوں نے سکول میں ا قبالؒ کی نظم ”لب پہ آتی ہے دعا“ پڑھانے پر استاد کو تشدد کو نشانہ بنایا

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرا ت میں ہند و انتہا پسندوں نے علامہ محمد اقبالؒ کی دعائیہ نظم ”لب پہ آتی ہے دعا“ طلباءسے پڑھوانے پر ایک استاد کو پولیس کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد کے سکول میں ایک تقریب کے دوران طالب علموں کی جانب سے اقبالؒ کی مشہور نظم ”لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری“ پڑھنے کے بعدہندوتوا غنڈوں نے مولک پاٹھک نامی استاد پر حملہ کیا۔ انتظامیہ نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے بجائے تقریب کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ہندو غنڈوں کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں پولیس اہلکاروںکی موجودگی میں استاد کو بہیمانہ سلوک کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button