بھارت

بھارت:پولیس نے گجرات میںآر ٹی آئی کارکن ساکیت گوکھلے کو گرفتار کر لیا

نئی دہلی06دسمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست گجرات میں پولیس نے حق اطلاعات(آر ٹی آئی) کے کارکن اور ترنمول کانگریس کے ترجمان ساکیت گوکھلے کو گرفتار کر لیا ہے۔
ٹی ایم سی کے سینئر لیڈر ڈیرک اوبرائن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر گرفتاری کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ساکیت گوکھلے کو سوموار کی رات جے پور ایئرپورٹ پر اترتے ہی گجرات پولیس نے گرفتار کر لیا۔ساکیت گوکھلے کو گجرات پولیس نے گرفتار کیا۔ ساکیت پیر کو نئی دہلی سے جے پور کے لیے رات 9بجے طیارے میں سوار ہوئے تھے۔ ڈیرک اوبرائن نے کہاکہ گجرات پولیس راجستھان کے ہوائی اڈے پر ان کا انتظار کر رہی تھی اور انہیں اٹھا کر لے گئی۔ٹی ایم سی لیڈر نے کہاکہ موربی پل گرنے کے بارے میں ساکیت کے ٹویٹ پر احمد آباد سائبر سیل میں ان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی سیاسی انتقام کو ایک اور سطح پر لے جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button