بھارت

کرناٹک؛ہندو انتہاپسندوں کے حملے میں متعدد مسلمان زخمی،مسجد کو نقصان پہنچا

بنگلورو 05اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست بنگلورومیں ہندو انتہاپسندوں کے حملے میں متعدد مسلمان زخمی جبکہ ایک مسجد کو نقصان پہنچا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو جنونیوں نے ریاست کے علاقے یارا ڈونہ میںایک مسجد میں موجود مسلمانوں پر پتھرائو کیا جس کے نتیجے میں مسجد کے اندر اور باہر جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں متعدد مسلمانوں کے زخمی ہونے اور مسجد کو ہونے والے نقصان کو دکھایاگیا ہے۔ یہ جھڑپیں ہندو انتہاپسندوںکی طرف سے مسجد کے قریب لائوڈ اسپیکروں پرمسلمان اور اسلام مخالف گیت بجانے پر شرو ع ہوئیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button