مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: بھارتی فورسز اہلکاروں نے نیشنل کانفرنس کے رہنما بشیر ویری کو ائر پورٹ پر گرفتار کر لیا
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بیج بہاڑہ حلقے سے رکن اسمبلی بشیر احمد ویری کو آج سرینگر ائر پورٹ پر حراست میں لے لیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے بشیر احمد ویری کے قبضے سے پستول کی دو گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ویری جموں جارہے تھے کہ ائر پورٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ان سے پستول کے دو راﺅنڈ برآمد ہوئے۔ گرفتاری کے بعد انہیں ہمہامہ تھانے میں منتقل کیا گیا۔
حکام نے کہا کہ ویری سے گولیوں کی برآمدگی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔