مقبوضہ جموں و کشمیر

سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر دی: میر واعظ

سرینگر30اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے جو سرینگر میں اپنی رہائشگاہ پر نظربند ہیں، ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد میں سید علی گیلانی کے کردار ، ثابت قدمی اور عزم و استقلال کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ گیلانی صاحب نے اپنی پوری زندگی کشمیری عوام اور ان کے حق خودارادیت کے لیے وقف کر دی۔میرواعظ نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو ایک بہت بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں عوام کے تمام حقوق سلب کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس صورتحال میں کشمیریوں کی مدد کرنی چاہیے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میر واعظ عمر فاروق 05اگست 2019سے جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اس کا فوجی محاصرہ کیاتھا، سرینگر میں اپنی رہائشگاہ پرنظر بند ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button