مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :قابض انتظامیہ کی پالیسیوں کیخلاف سرکاری ملازمین کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال

سرینگر 22اپریل (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کشمیر ڈویژن کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال پر ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کرنے والے ملازمین نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران انتظامیہ سے ہر سہ ماہی کے دوران ہیومن ریسورس کے نوٹیفکیشن کے اجرا سمیت اپنے مطالبات کے سلسلے میں رابطہ کیا لیکن آج تک انتظامیہ کی طرف سے وعدوں اور یقین دہانیوں کے سوا کچھ نہیں کیا گیا۔ملازمین نے قابض حکام سے اپیل کی کہ وہ ان کے تمام حقیقی اور جائز مطالبات کو فوری طور پر پورا کرے تاکہ پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے ملازمین اورپنشنرز کو سہولت مل سکے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button