مقبوضہ جموں و کشمیر

آر ایس ایس سربراہ کے دورہ کشمیر کے فورا بعد اقلیتوں کو نشانہ بنانا سوچی سمجھی سازش ہے

 

 

سرینگر11اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں اسلامک پولیٹکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے کہا ہے کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ کے دورہ کشمیر کے فورا بعد اقلیتوں کو نشانہ بنانا جدوجہد آزادی کوبدنام کرنے کے لئے مودی حکومت کی طرف سے تیار کی گئی سوچی سمجھی سازش ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بڑھتے ہوئے قتل عام ،بے گناہ لوگوں کی گرفتاریاں اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل ایک بڑے سانحے کا پیش خیمہ لگتا ہے۔انہوں نے ہندوو¿ں کی فون کالز لیک کرنے کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کارستانی قرار دیتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ صبرسے کام لیں اور بھارتی سازشوں کو بے نقاب کریں۔یوسف نقاش نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں نے ہمیشہ باہمی بھائی چارے کو فروغ دیا اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی پوری کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے مذموم عزائم سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جوکشمیر میں ایسے خونی کھیل کھیل رہی ہیں۔
دریں اثناءڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اسے خطے میں رہنے والی اکثریتی اور اقلیتی برادریوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے لوگوں کو ایسی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری عوام دشمن کے ان مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مکمل اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات شبیر احمد نے ایک بیان میں مودی حکومت کی طرف سے ضلع اسلام آباد میں گوجر بکروال برادریوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کی کوششوں کی مذمت کی۔ انہوں نے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button