مقبوضہ جموں و کشمیر

نیوز پورٹلز کے دفاتر پر انکم ٹیکس کے چھاپے آزادانہ صحافت کوروکنے کی کوشش ہے

نئی دہلی 12 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آن لائن نیوز پورٹلز نیوز لانڈری اور نیوز کلک نے کہا ہے کہ وہ اپنا کام ایمانداری کے ساتھ کررہے ہیں اور ان کے دفاتر پر انکم ٹیکس کے چھاپوں کا مقصدآزادانہ صحافت کوروکنے کی کوشش ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نیوز کلک نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے جنوبی دہلی میں نیوز پورٹلزکے دفاترپرچھاپے مارے اوراداروں سے متعلق ای میل ریکارڈ اور مختلف انتظامی اور مالیاتی اکاو¿نٹس کی دستاویزات اپنے ساتھ لئے۔ بیان میں کہاگیا کہ یہ کارروائیاں آزادانہ صحافت کو روکنے کی کوشش ہے۔
صحافیوں کی تنظیم ایڈیٹرز گلڈ نے کہا کہ آن لائن نیوز پورٹلز کے دفاتر پر سرکاری ایجنسیوں کے چھاپے ایک خطرناک رجحان ہے ۔ بیان میں کہاگیاکہ آزاد میڈیا کوہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈیٹرز گلڈ کو صحافیوں کے ڈیٹا کی اس طرح سے ضبطی پر شدید تشویش ہے کیونکہ اس میں ذرائع کی تفصیلات، زیر تکمیل مضامین اور دیگر صحافتی ڈیٹا جیسی حساس معلومات ہوسکتی ہیں ۔ یہ چھاپے اظہار رائے اورمیڈیا کی آزادی کی خلاف ورزی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button