مقبوضہ جموں و کشمیر
گجرات: حکومت نے تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کی جائیدادیں مسمار کرنا شرو ع کردیں
گاندھی نگر بھارت 27 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست گجرات کے شہر ہمت نگر میں حکومت نے تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کی جائیدادیں مسمار کرنا شروع کر دی ہیں۔ قبل ازیں علاقے میں ہندو تہوار رام نومی کے دوران انتہا پسند ہندو گروپو ں نے مسلمانوں کو تشدد کانشانہ بنایا تھا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے دوران گجرات میں بی جے پی حکومت نے ہندوتوا تشدد کے فوراً بعد مسلمانوں کی جائیدادوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس وشال واگھیلا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہمت نگر میونسپلٹی نے چھپریہ علاقے میں انہدام کا کام شروع کر دیا ۔پولیس نے تشدد کے بے بنیاد الزام میں 11 مسلمانوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل مدھیہ پردیش ، اتر پردیش کی اور شمالی دہلی میں بھی مسلمانوںکی جائیدادیں مسمار کی گئیں۔