مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی ، عمرعبداللہ کی سرکاری سرپرستی میں کشمیر پریس کلب پرقبضے کی مذمت

 

omar-abdullah-mehbooba-mufti-pti-final-1581005214

سرینگر 15 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پپیلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے صحافیوں کے ایک گروپ کے ذریعہ کشمیر پریس کلب پر قبضے کو ”ریاستی سرپرستی میں بغاوت“ قرار دیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آج صحافیوں کے ایک گروپ نے قابض انتظامیہ کی مدد سے کشمیر پریس کلب پر زبردستی قبضہ کر لیا۔ ایک بیان میںکے پی سی کی نئی عبوری انتظامیہ کا اعلان کیا گیا۔ عبوری صدرسلیم پنڈت نے میڈیا کو اس بغاوت کے بارے میں بتایا۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ایسی کوئی حکومت نہیں ہے جس کے ساتھ اس ”صحافی“ نے کام نہ کیا ہو اور کوئی ایسی حکومت نہیں ہے جس کی جانب سے اس نے جھوٹ نہ بولا ہو۔ میں نے دونوں اطراف کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ اب اسے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بغاوت سے فائدہ ہوا ہے۔پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی ایک ٹویٹ میں کہاکہ آج کے پی سی میں ریاستی سرپرستی میں بغاوت نے بدترین آمروں کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ایجنسیاں اپنی اصل ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے منتخب اداروں کا تختہ الٹنے اور سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے میں مصروف ہیں۔ شرم آنی چاہیے ان لوگوں کوجنہوں نے اپنے ہی بھائیوں کے خلاف اس بغاوت کی مدد کی اور سہولت فراہم کی۔کشمیر میں مقیم تمام صحافتی اداروں نے بھی کچھ صحافیوں کے ذریعہ کشمیر پریس کلب پر قابض انتظامیہ کی کھلی حمایت کے ساتھ غیر قانونی اور جبری قبضے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button