مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: انتظامیہ نے لوگوں کوجامع مسجد میں شب قدر کی عبادات سے روک دیا

سرینگر 28 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے انتظامیہ کی طرف سے تاریخی مسجد میں شب قدر کی عبادات کے اہتمام اور جمعتہ الوداع کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف نے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی اور پولیس حکام نے مجسٹریٹ کی سربراہی میں بدھ کو افطار کے بعد جامع مسجد کا دورہ کیا اور اوقاف کے ارکان کو بتایا کہ حکام نے شب برات اور رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انجمن نے قابض انتظامیہ کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button