بھارت

مودی حکومت فوجیوں کو پنشن سے محروم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، راہول گاندھی

 

نئی دلی 05مئی (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا رویہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کے مفادات پر حملے کے مترادف ہے اور ون رینک ون پنشن سے انکار کے بعد اب فوجیوں کو انکی پنشن سے محروم کرنے کی پالیسی پرعمل کیا جا رہا ہے ۔
راہل گاندھی نے کئی سابق فوجیوں کو اپریل کی پنشن نہیں ملنے سے متعلق شائع ایک خبر پر ایک ٹویٹ میں مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ر کہا کہ حکومت کا رویہ فوج مخالف ہے اور وہ فوجیوں کے مفادات کو کچلنے کی بار بار کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ون رینک ون پنشن کے دھوکے کے بعد مودی حکومت اب ‘آل رینک نو پنشن’کی پالیسی اپنا رہی ہے جو فوج اورملک دونوںکی توہین ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سابق فوجیوں کو جلد از جلدپنشن دی جانی چاہیے ۔
ادھر کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک بیا ن میں کہاہے کہ مودی حکومت کے مسلح افواج پر منصوبہ بند حملے کافی عرصے سے جاری ہیں ۔ مسلح افواج کے مفادات پر یہ پہلا اور نہ ہی آخری حملہ ہے ۔مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں بھی ‘ون رینک ون پنشن’کی مخالفت کی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button