بھارت

بھارت میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اورپسماندہ طبقات کے حقوق کی حمایت میں ہڑتال

images (1)نئی دہلی: بھارت میں نچلی ذات کے ہندو یعنی دلتوں، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کی خاطر انصاف اور مساوات کے لیے دبا ئوڈالنے کی غرض سے آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال نیشنل کنفیڈریشن آف دلت اینڈ آدیواسی آرگنائزیشنز (NACDAOR)نے دی ہے۔NACDAORنے بھارتی سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اس فیصلے سے تاریخی اندرا ساہنی کیس کے ذریعے قائم کردہ ریزرویشن فریم ورک کمزورہواہے۔ تنظیم نے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے آئینی حقوق کو لاحق خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت سے اس فیصلے کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تنظیم کے مطالبات میں درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کی ریزرویشن کے لئے پارلیمنٹ کے ایک نئے قانون کی منظوری، سرکاری نوکریوں میں ان طبقات کی نمائندگی پر مبنی اعداد و شمار کا فوری اجرائ، سماج کے تمام طبقوں سے عدالتی افسران اورججوں کی تقرری کے لیے انڈین جوڈیشل سروس کا قیام، اعلیٰ عدلیہ میں درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کی 50فیصد نمائندگی اور مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکموں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں تمام خالی اسامیوں کو پر کرناشامل ہے۔نیشنل کنفیڈریشن آف دلت اینڈ آدیواسی آرگنائزیشنز نے دلتوں، آدیواسیوں اور دیگر پسماندہ طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ آج پرامن احتجاج میں حصہ لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button