مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں آگ لگنے سے چار مکانات جل کر خاکستر

سرینگر 07مئی (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںہفتے کی سہ پہر کو بارہمولہ قصبے میں آگ لگنے سے کم از کم چار مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ ایک رہائشی مکان سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے کم از کم تین دیگر مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی اور اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button