بھارت :سی بی آئی کا این جی اوز کے خلاف کریک ڈاﺅن،12 دفاتر پر چھاپے، متعدد افراد گرفتار
نئی دہلی، 11 مئی (کے ایم ایس) بھارت میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی نے“ غیر سرکاری تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن شروع کر دیا ہے اور مختلف علاقوں میں بارہ دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی بی آئی کے اہلکاروں نے غیر ملکی فنڈنگ قانون، فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں دہلی، ممبئی، راجستھان، چنئی اور میسور سمیت ملک بھر میں 40 مقامات پر 12 غیر سرکاری تنظیموں کے دفاتر پر چھاپے مارے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان میں سے چھ سرکاری ملازم تھے جن میں وزارت داخلہ کے کچھ اہلکار بھی شامل تھے۔
سی بی آئی نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 2 کروڑ روپے کے غیر قانونی لین دین کو ضبط کیا گیا ہے جو کہ حوالات کے ذریعے کی گئی تھی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت این جی اوز کو غیر ملکی عطیہ دہندگان سے رقم وصول کرنے کے الزام میں نشانہ بنا رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت شاخ کو ستمبر 2020 میں اس وقت اپنا کام بند کرنا پڑا جب بھارتی حکومت نئی دہلی میں مسلم مخالف فسادات کے دوران ہندوستانی پولیس کے مظالم کو اجاگر کرنے اور بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹس کی وجہ سے بغیر نوٹس کے اس کے اکاو¿نٹس منجمد کردیے تھے۔
مودی حکومت نے اس سال جنوری میں تقریباً 6,000 این جی اوز سے بیرون ملک مقیم عطیہ دہندگان سے فنڈنگ لینے کے لیے ان کے اجازت ناموں کی تجدید نہیں کی تھی.