مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی: بی جے پی کامسلمان بادشاہوں سے منسوب شاہراہوں کا نام بدلنے کا مطالبہ

نئی دہلی 12 مئی (کے ایم ایس): بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) سے کہا ہے کہ وہ دارالحکومت میں مسلمانوں بادشاہوں سے منسوب چھ شاہراہوں کا نام تبدیل کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این ڈی ایم سی کے چیئرمین کو لکھے خط میں دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے تغلق روڈ، اکبر روڈ، اورنگ زیب لین، ہمایوں روڈ، شاہجہاں روڈ اور بابر لین کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔گپتا نے تجویز دی کہ تغلق روڈ کا نام بدل کر گرو گوبند سنگھ مارگ، اکبر روڈ کا نام بدل کر مہارانا پرتاپ مارگ، اورنگ زیب لین کا نام بدل کر اے پی جے عبدالکلام لین، ہمایوں روڈ کا نام مہارشی والمیکی روڈ، شاہجہاں روڈ کا نام بدل کر بپن راوت روڈ اور بابر لین کا نام خودی رام بوس لین رکھا جائے۔
گپتا نے مرکزی وزیر اور این ڈی ایم سی کی رکن میناکشی لیکھی، وزیر اعلیٰ اور کونسل ممبر اروند کیجریوال، وائس چیئرمین ستیش اپادھیائے، ممبران کلجیت سنگھ چاہل، وشاک سیلانی اور گریش سچدیوا، اور اے اے پی ایم ایل اے اور ممبر وریندر سنگھ کدیان کو خط لکھا۔قبل ازیں نہوں نے کجریوال پر زور دیا تھا کہ ہمایوں پور، یوسف سرائے، بیگم پور اور حوز خاص سمیت 40 دیہات کا نام آزادی پسندوں، شہیدوں، دہلی فسادات کے متاثرین، ملک کے مشہور فنکاروں اور کھلاڑیوں کے نام پر رکھا جائے۔گپتا نے گزشتہ ماہ جنوبی دہلی کے محمد پور گاو¿ں کا نام بدل کر مادھو پورم کرنے کا بورڈ لگایا تھا۔گپتا نے دعویٰ کیا تھا کہ خوشامد کی سیاست کی وجہ سے کیجریوال کسی خاص برادری کے ووٹ بینک کو بچانے کے لیے ان گاو¿ں کے نام نہیں بدل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی 40 گاو¿ں کے نام بدلنے کے لیے پرعزم ہے اور وہ ایسا ضرور کرے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button