ریاسی: چیئرلفٹ منصوبے کیخلاف ہڑتال، مظاہرہ
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ضلع ریاستی کے علاقے کڑہ میں ایک چیئر لفٹ منصوبے کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منصوبے کیخلاف علاقے میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور بازوو¿ں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔مظاہرین نے روپ وے (چیئر لفٹ )منصوبے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔یاد رہے کہ انتظامیہ نے علاقے میںموجود وشنو ویوی مندر تک چیئرلفٹ منصوبہ تیار کررکھا ہے جس کے خلاف علاقے کے لوگ خاص طور پر تاجر برادری سخت سراپا احتجاج ہے۔
ویشنو دیوی ٹریک مزدور یونین کے صدر بھوپندر سنگھ جموال کا کہنا ہے کہ وشنو دیوی بورڈ ہماری روزی روٹی چھینے پر تلا ہوا ہے ۔انہوںنے چیئرلفٹ منصوبہ فوری طورپر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں ہوٹل والوں، دکانداروں، مزدوروں اور ٹرانسپورٹروںکی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔
چیئر لفٹ منصوبے سے 60ہزار سے زیادہ خاندانوں کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی ہے جو وشنودیوی یاترا سے متعلق کاروبار پر انحصار کرتے ہیں۔ہڑتال کی وجہ سے علاقے میںنظام زندگی ٹھپ ہوگیا۔