مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:قابض انتظامیہ نے مزید 3کشمیری سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا
سرینگر 13مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے کشمیر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سمیت مزید تین سرکاری ملازمین کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جاری تحریک کی حمایت کرنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
بھارتی قابض انتظامیہ نے کشمیر یونیورسٹی کے کیمسٹری کے پروفیسر الطاف حسین پنڈت، ایک ٹیچر محمد مقبول حجام اور ایک پولیس کانسٹیبل غلام رسول کو سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا ہے ۔ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد کشمیری سرکاری ملازمین کو ان کی ملازمتوںسے برطرف کیا ہے۔ اس انتقامی کارروائی کامقصد کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور کرنا ہے ۔