مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: سڑک حادثے میں 9افراد کی جانیں ضائع

سرینگر26 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک سڑک حادثے میں 9 افراد جاںبحق ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے سونمرگ میں سرینگر کرگل شاہراہ پر ایک مسافر بس سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے 9 افراد کی جانیں چلی گئیں اور ایک زخمی ہوگیا۔ایک افسر نے بتایا کہ کرگل سے سرینگر جانے والی گاڑی زوجیلا موڑ کے قریب پانچ سو کے لگ بھگ گہری کھائی میں جاگری۔ انہوںنے کہا کہ مرنے والوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button