مقبوضہ جموں و کشمیر
بی جے پی نے جموں وکشمیرکو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے: کانگریس
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا” راجیہ سبھا” کے رکن عمران پرتاپ گڑھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمران پرتاپ گڑھی راجوری میںانتخابی مہم کی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جھوٹ بول رہی ہے اور نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد علاقے میں اگلی حکومت بنائے گا۔