مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے بیان کا خیرمقدم

 

سرینگر14 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںپولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ نے تحریک حریت جموںو کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کی دوران حراست شہادت اور انکی تدفین کے بعد ان کے بیٹوں کی غیر قانونی گرفتاری کے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے عالمی ادارے سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اپنی ٹیم علاقے میں بھیجے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیرپولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر مصعب احمد نے سرینگر میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموںوکشمیر اوربھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنماﺅں اورکارکنوں کی بگرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کااظہارکیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ادھمپور جیل میں تحریک حریت کے چیئرمین کی شہادت اور اس کے بعد ان کے دوبیٹوں کی گرفتاری سے کشمیری عوام کوبھارت کے غیر قانونی قبضے میں درپیش مظالم واضح ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔ اجلاس میں محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ، آسیہ اندرابی، ڈاکٹر عبدالحمید فیاض، نعیم احمد خان، ناہیدہ نصرین، فہمیدہ صوفی، الطاف احمد شاہ، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال ، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، سید شاہد یوسف، سید شکیل یوسف، محمد یوسف میر، محمد یوسف فلاحی، ظہوراحمد بٹ، محمد رفیق گنائی، حیات احمد بٹ، ڈاکٹر قاسم فکتو، غلام قادر بٹ، محمد شفیع ( خان) شریعتی، شوکت حکیم، معراج الدین نندا، وحید احمد گوجری، محمود ٹوپی والا اور فیروز احمد زرگرسمیت مختلف جیلوں میں نظربند آزادی پسند رہنماﺅں، کارکنوں اورنوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button