سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے بھارت سمیت 16 ممالک کے سفر پر پابندی عائد کردی
ریاض 23مئی (کے ایم ایس)
سعودی عرب نے مہلک عالمی کورونا وبا دوبارہ پھیلنے کے پیش نظر اپنے شہریوں پر بھارت سمیت 16 ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سعودی شہریوں کے جن ممالک کے سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے اس میں بھارت کے علاو ہ لبنان، شام ، ترکی، ایران، افغانستان، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا شامل ہیں۔
سعودی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہا کہ غیر عرب ممالک کے سفر کا ارادہ رکھنے والے سعودیوں کے پاسپورٹ کی مدت چھ ماہ سے زیادہ ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں وزارت صحت نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ملک میں اب تک منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ نائب وزیر برائے صحت عبداللہ اثری نے کہا ہے کہ ریاست میں کسی بھی مشتبہ منکی پاکس کے مریضوں کی نگرانی اور تلاش اور انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت موجود ہے۔