بھارت

نئی دلی:عدالت نے ”پاپولر فرنٹ آف انڈیا“کے آٹھ گرفتارارکان کی ضمانت منظور کر لی

download (2)نئی دہلی 02 دسمبر (کے ایم ایس)نئی دہلی کی ایک عدالت نے کالعدم مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے آٹھ گرفتار ارکان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ پولیں ان ارکان کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے اپنے الزام کو ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ایف آئی کے ان ارکان کو تنظیم پر پابندی سے متعلق کیس کی تحقیقات کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے “کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
جن کی ضمانت منظور کی گئی ہے ان کے نام محمد شعیب، عبدالرب، حبیب اصغر جمالی ، محمد وارث خان ، عبداللہ، شیخ گلفام حسین، محمد شعیب اور محسن وقار بتائے جاتے ہیں۔
مودی کی زیرقیادت فسطائی بھارتی حکومت نے رواں برس 28 ستمبر کو پی ایف آئی پر پانچ برس کے لیے پابندی لگا دی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button