پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا
اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کو 3 سالہ مدت کے لیے انسانی حقوق کونسل (ایچ آر سی) کا رکن منتخب کر لیا ہے، جس کا آغاز یکم جنوری 2026 سے ہوگا، پاکستان نے یہ نشست بھاری اکثریت سے 178 ووٹ حاصل کر کے جیتی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یکم جنوری 2026 سے شروع ہونے والی مدت کے لیے مزید 13 ممالک کے انتخاب کا بھی اعلان کیا ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے رکن کے طور پر 2026 تا 2028 کی مدت کے لیے منتخب پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کا اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے لیے منتخب ہونا، ہمارےاقوامِ متحدہ میں ادا کردہ مو¿ثر اور فعال کردار کی عکاسی کرتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان دنیا بھر میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے کونسل میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔
ایچ آر سی کے 2006 میں قیام کے بعد سے چھٹی بار پاکستان کو اس کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر بھی، انسانی حقوق کے دفاع، فروغ اور تحفظ کے عزم کی وجہ سے انسانی حقوق کونسل میں انتخاب کیا گیا، جو کہ عالمی براردی کے اعتماد کا مظہر ہے۔یہ اس بات کا اعتراف بھی ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی انسانی حقوق کے نظام کو مضبوط بنانے میں مسلسل اور مو¿ثر کردار ادا کیا ہے اور کونسل کے اندر اتفاقِ رائے پیدا کرنے والا ایک ذمہ دار رکن ثابت ہوا ہے۔
اپنی رکنیت کے دوران، پاکستان انسانی حقوق کے تمام پہلوو¿ں، بشمول شہری، سیاسی، معاشی، سماجی، اور ثقافتی حقوق کے ساتھ ساتھ حق برائے ترقی کے فروغ کے لیے اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک اور سول سوسائٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔






