مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:امر ناتھ یاتراکیلئے اضافی 15ہزار بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کا سلسلہ شروع

سرینگر 31مئی(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کی آڑ میں15ہزار مزید بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں بھارتی فوجیوں کا پہلا قافلہ گزشتہ روز وادی کشمیر پہنچ گیا ہے ۔
وادی کشمیر میں کورونا وبا کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد جون کے آخر میں منعقد ہونیوالی سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ علاقے میں 15ہزار مزیدفوجی اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری دی تھی ۔یہ منظوری گزشتہ ہفتے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں منعقدہ ایک اجلاس میں دی گئی تھی ۔ یہ فوجی پہلے سے مقبوضہ علاقے میں تعینات 11لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کے علاوہ ہیں ۔ا ن اضافی فوجیوں کو جنوبی کشمیر میں امرناتھ یاتراکے راستے میں تعینات کیا جارہا ہے۔ بھارتی فورسز کی یہ کمپنیاں گذشتہ کئی روز سے جموں پہنچنا شروع ہوگئی تھیں جن کی پیر سے باضابطہ طور پروادی کشمیر میں تعیناتی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ امر ناتھ یاتراکے جامع سیکورٹی انتظامات کیلئے جموں کے اضلاع کھٹوعہ اور سانبہ میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ یاترادو سال کے وقفے کے بعد 30جون سے شروع ہوگی جس میں اس سال بہت بڑی تعداد میں بھارت بھر سے ہندو یاتریوںشرکت کریں گے اورمقبوضہ علاقے میں اتنی بڑی تعداد میں یاتریوں کی آمد سے مقامی ماحول اور قدرتی وسائل کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button