مقبوضہ جموں و کشمیر
این آئی اے نے پلوامہ سے ایک کشمیری نوجوان گرفتار کرلیا
سرینگر26 مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے آج ضلع پلوامہ سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں نے عابد احمد میر نامی نوجوان کوضلع کے علاقے پتری گام سے گرفتار کیا ہے ۔ این آئی اے نے نوجوان کی گرفتاری کا جوز پیش کرنے کیلئے اسے ایک مجاہد تنظیم کا کارکن قراردیا ہے ۔
ادھر بھارتی پولیس نے متعدد نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے سرینگر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں طلب کر لیاہے۔