مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے مئی میں 32کشمیر ی شہید کیے

سرینگریکم جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مئی ایک کم عمر لڑکے سمیت32 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دو نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔اس عرصے کے دوران مقبوضہ علاقے میں آنسو گیس اور دھماکوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے کم از کم 26 افراد زخمی ہوئے۔
بھارتی پیر املٹری اورپولیس اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی180 کارروائیوں کے دوران 92 افراد کو گرفتار کیا، جن میں زیادہ تر نوجوان تھے ۔ فوجیوںنے گزشتہ ماہ دو رہائشی مکان تباہ کیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button