مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: ہائیکورٹ نے تین افراد کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی
سرینگر 29جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے تین افراد کی کالے قانون” پبلک سیفٹی ایکٹ “کے تحت نظربندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔
جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے محمد اسلم شیخ، عادل منظور میر اور احتشام الحق بٹ کی نظر بندی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے حکا م کو ہدایت دی کہ وہ انہیں فوری طور پر رہا کریں۔اسلم شیخ پر 11 نومبر 2020 کو ضلع مجسٹریٹ بڈگام ،عادل منظور میر پر 26 فروری 2021 کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد جبکہ احتشام الحق بٹ کے خلاف گزشتہ سال 3 مارچ کو ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ نے کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) لاگو کرنے کے احکامات دیے تھے۔