مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ہندو توا ٹرسٹ کی کھیر بھوانی میلہ منسوخ کرنے کی اپیل

جموں یکم جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ماتا کھیر بھوانی استھاپن ٹرسٹ (ایم کے بی اے ٹی) نے ہندوﺅں بالخصوص کشمیری پنڈتوں سے سالانہ ”ماتا کھیر بھوانی میلہ“ منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مذکورہ میلہ وادی کشمیر میں ضلع گاندربل کے علاقے تلمولہ میں 7جون کو راگنیا دیوی مندر میں منعقد ہونا ہے۔ ہندو یاتری خاص طور پر کشمیر ی پنڈت ہر سال بڑی تعداد میں کھیر بھوانی میلے میں شرکت کرتے ہیں۔ٹرسٹ نے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے تناظر میںیہ میلہ منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔
ہندوتوا جماعتوں بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کے زیر تسلط ماتا کھیر بھوانی استھاپن ٹرسٹ میلے کو منسوخ کرا کے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے ۔ کشمیری مسلمانوں نے مقبوضہ علاقے میں ہونے والی امرناتھ یاتر ا، کھیر بوانی میلے کے یاتریوں کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button