مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر غور کیلئے امت شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس کل نئی دلی میں ہو گا

سرینگر 02جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں مسلسل جاری ٹارگٹ کلنگ پربوکھلاہٹ کی شکار مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال پر غور کیلئے کل نئی دلی میں اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس بلایا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس کی صدارت بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اوربھارتی وزارت داخلہ اور جموں و کشمیرکی قابض انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی شرکت کریں گے ۔ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کی وجہ سے وادی کشمیر میں رہائش پذیر اور کام کرنے والے کشمیری پنڈتوں میں خوف کی لہر ڈورگئی ہے اور پنڈتوں کی بڑی تعداد نے وادی کشمیر سے نقل مکانی کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ اجلاس میں دو سال کے وقفے بعد منعقد ہونیوالی سالانہ امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کے انتظامات کابھی جائزہ لیاجائے گا۔ یہ کشمیر سے متعلق گزشتہ15 دن سے بھی کم عرصے میں منعقد ہونیوالا اعلیٰ سطح کا دوسرا اجلاس ہے ۔گزشتہ اجلاس کے دوران جنوبی کشمیر کے علاقے پہلگام سے امرناتھ یاترا کے 39 کلومیٹر کے راستے پر رابطے کو یقینی بنانے کے لیے وائی فائی ہاٹ سپاٹ کو فعال بنانے کا کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button