مقبوضہ جموں و کشمیر

غیر مقامی مزدور سرینگر کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

سرینگر 12جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںایک 30سالہ غیر مقامی مزدور جو ضلع بڈگام میںجھلس کر زخمی ہوگیاتھا ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سرینگر کے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ 30سالہ غیر مقامی مزدور جس کی شناخت مغربی بنگال کے محمد احسان کے نام سے ہوئی ہے ، بڈگام کے علاقے نیو خندہ میں پلائی ووڈ فیکٹری میں مزدور کے طور پر کام کر رہا تھا ۔وہ فیکٹری میں گرم پانی کی وجہ سے جھلس کر شدید زخمی ہواتھا۔ا نہوں نے بتایا کہ انہیں علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button