کشمیرکونسل یورپ نے انسانی حقوق کے کشمیری علمبردار خرم پرویز کی رہائی کے لیے مہم شرع کردی
برسلز10دسمبر( کے ایم ایس)
کشمیرکونسل یورپ نے انسانی حقوق کے کشمیری علمبردار خرم پرویز کی رہائی کے لیے یورپ میں بھرپور مہم شرع کردی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے یورپی پریس کلب برسلز میں ایک گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خرم پرویز بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںایک دانشور اور انسانی حقوق کے ایک بہادر کارکن ہیں جن کے انسانی حقوق کے حوالے سے کام کو پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔علی رضا سید نے کہا کہ انہوںنے مختلف یورپی حکام کو خطوط لکھے ہیں جن میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ خرم پرویز کی رہائی کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔انہوںنے کہاکہ خرم پرویز کی رہائی کے لیے یورپی یونین کے ستائیس رکن ممالک میں بھرپور طریقے سے مہم چلائی جائے گی۔
علی رضا سید نے کہاکہ خرم پرویز نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف دلیری سے آواز اٹھائی ہے اور وہ سرینگر حیدرپورہ میں چار شہریوں کے جعلی مقابلے میں قتل کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کررہے تھے جس کی پاداش میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے انہیں گرفتار کر لیا۔گول میز کانفرنس کا اہتمام کشمیر کونسل یورپ نے کیا تھا اور اس میںرکن یورپی پارلیمنٹ لارس پیٹرک برگ اور یورپی دانشوروں اور یورپی میڈیا کے افراد نے شرکت کی۔