گرفتار
مقبوضہ کشمیر : 5کشمیری نوجوانوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو، جموں کی جیلوں میں منتقل
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں 5کشمیری نوجوانوں کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے کشمیری نوجوانوں نعیم احمد خان، فیضان اختر بٹ، معراج الدین بٹ، عمر حامد شیخ اور صہیب شفیع کو گرفتار کر کے ان کیخلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو جموں کی کٹھوعہ، اودھمپور، اور کوٹ بھلوال جیلوں میں منتقل کیاگیاہے ۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کشمیری نوجوانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کامطالبہ کرنے پر جبری طورپر گرفتار کر رہی ہے۔








