بھارت

اسٹریٹجک تضادات بھارت کی ‘عظیم طاقت’ بننے کی خواہش کی ناکامی کا بنیادی سبب

واشنگٹن:
اسٹریٹجک امور کے معروف ماہر ایشلے جے ٹیلس نے اپنے تازہ اداریہ میں بھارت کی "عظیم طاقت” بننے کی خواہش پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اندرونی تضادات اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے بھارت اعظیم طاقت بننے کی اپنی خواہش کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتار جریدے فارن افیئرز کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والے اداریہ میں ایشلے ٹیلس نے کہا کہ صدرجارج ڈبلیو بش سے ڈونلڈ ٹرمپ تک امریکی انتظامیہ کی طرف سے مسلسل دو دہائیوں تک غیر معمولی سفارتی، فوجی، اور تکنیکی تعاون کی فراہمی کے باوجود بھارت کی "اسٹریٹجک خودمختاری”کی دیرینہ خواہش اس کی عالمی طاقت بننے کی راہ میں بڑی رکاوٹ رہی ہے ۔ بھارت کا مغربی اتحادیوں کے ساتھ باضابطہ طورپر ہم آہنگ نہ ہونے کا موقف اور روس اور ایران جیسے مغرب مخالف ممالک کے ساتھ تعلقات اس کی ترقی میں حائل ایک اور رکاوٹ ہے ۔ایشلے ٹیلس نے کہاکہ امریکی حکومتوں نے بھارت کوتاریخی سول نیوکلیئر معاہدہ، جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی منتقلی اور انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت بے مثال سفارتی، فوجی اور تکنیکی تعاون فراہم کیا۔ امریکہ کے ان اقدامات کامقصد چین کو روکنے کیلئے بھارت کو مضبوط بنانا تھا ۔ اپنی اقتصادی ترقی کے باوجود، بھارت معاشی ترقی اور عسکری طاقت کے شعبوں میں چین اور امریکہ سے بہت پیچھے ہے۔ مزید برآں، بھارت میں ہندوتواکا بڑھتا ہوا رحجان ملک کا جمہوری نظام مسلسل کمزور اورداخلی استحکام کو خطرے میں ڈال رہا ہے ۔ ایسلے ٹیلس نے خبردار کیاکہ بھارت کی کثیر قطبی دنیا کے قیام کی خواہش، غیر حقیقی خود شناسی اور علاقائی کمزوریاں نہ صرف اس کی ترقی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں بلکہ اس عالمی نظام کو بھی متاثر کر رہی ہیں جس کی وہ حمایت کا دعویدارہے۔ اسٹریٹجک امور کے ماہر نے مزیدکہاکہ اگرچہ بھارت عسکری لحاظ سے ایک اہم روایتی طاقت ہے، لیکن گزشتہ ماہ مئی میں پاکستان کے ساتھ جنگ میں اپنی برتری ثابت قائم کرنے میں بری طرح ناکام رہا ۔ پاکستان نے چینی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے جدید ترین رافیل سمیت چھ بھارتی طیاروں کو مار گرایاجس سے بھارت کی عسکری کمزوریون کی عکاسی ہوتی ہے۔اداریہ کے مطابق ایک طرف چین اور دوسری طرف پاکستان کے موجود ہونے سے بھارت کو ہمیشہ دو محاذوں پرجنگ کے خطرے کا سامنا رہے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button