وادی کشمیر میں بلند فشار خون کا مرض خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے،ڈاکٹر جنید
سرینگر17 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بلند فشار خون کا مرض ( ہائی بلڈ پریشر) خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوڈل آفیسر ڈاکٹر جنید نے سرینگر کی ایک خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں ہائی بلڈ پریشر خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے اور تقریباً 20 فیصد لوگ اس مرض میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں ہائی بلڈ پریشر کی کئی وجوہات ہیں اور اگر اسکا کا علاج نہ کیا جائے تو یہ آہستہ آہستہ اہم جسمانی اعضاکی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔
یا د رہے کہ بھارت نے حق پر مبنی کشمیریوںکی جدوجہد کو دبانے کے لیے مقبوضہ علاقے میں نو لاکھ کے لگ بھگ فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیںاور مقبوضہ جموںوکشمیر اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جماﺅ والا خطہ مانا جاتاہے۔وادی کے چپے چپے پر تعینات بھارتی فوجی کشمیریوں کیلئے شدید مشکلات و پریشانی کا باعث ہیں۔