مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: سڑک حادثے میں لڑکی جان بحق، پانچ افراد زخمی

سرینگر31جولائی(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آج( اتوار ) شام ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرنے سے ایک 13 سالہ لڑکی جان بحق جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گاڑی ضلع کے علاقے کرناہ میں ناچیاں کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 13 سالہ لاریب بلال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔ زخمی ہونے والوں میں جان بحق لڑکی کے والد بلا ل احمد وانی ، والدہ گلناز بیگم ،سفینہ بیگم، محسن جاوید اورحادیہ بانوشامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا .

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button