مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کی بندش پر مودی حکومت کی مذمت

mehbooba-mufti-picسرینگر 19جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ذیلی ادارے فلاح عام ٹرسٹ(ایف اے ٹی)کے زیر اہتمام چلنے والے اسکولوں پر پابندی کشمیریوں کے مستقبل کو سبوتاژ کرنے کے لیے مودی حکومت کے مظالم کی ایک اور تصویرہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ زمین کی ملکیت ، وسائل اور ملازمتوں کے بعد آخری ہدف تعلیم ہے۔انہوں نے کہاکہ فلاح عام ٹرسٹ سے وابستہ سکولوں پر پابندی کا اقدام جموں و کشمیر کے عوام کے مستقبل کو سبوتاژ کرنے کے لیے ان پر مظالم کی ایک اور شکل ہے۔ زمین کی ملکیت ، وسائل اور نوکریوں کے بعد آخری ہدف تعلیم ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ یہاں فلاح عام ٹرسٹ کے300 سے زائدسکول ہیں جن میں سے16 جموں ڈویژن میں ہیں جہاں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے سینکڑوں افردکو روزگار ملتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button