مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی کی براہ راست حکمرانی کشمیریوں کیلئے تباہ کن ثابت ہو رہی ہے، فاروق عبداللہ

download (2)سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے علاقے میں جمہوری طور پر منتخب حکومت کی عدم موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دلی کی براہ راست حکمرانی کشمیریوں کیلئے تباہ کن ثابت ہو رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک پارٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اس وقت بجلی ،پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات کی کمی شکار ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بڑھتی ہوئی بیروزگاری نے نوجوانوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ مودی حکومت نے صرف وعدے کیے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کو نوکر شاہی کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں کی تکالیف اور پریشانیوں کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ علاقے میں ایک منتخب جمہوری حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button