مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں 2020کے دوران کالے قانون ”یو اے پی اے“کے تحت 287 مقدمات درج کیے گئے

سرینگر 18ستمبر( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سال 2020کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے حوالے سے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت 287 مقدمات درج کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ برس یو اے (پی) کے تحت رجسٹرڈ 36فیصد مقدمات کے حساب سے مقبوضہ جموںوکشمیر سرفہرست ہے ۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مذکورہ کالے قانون کے تحت 2020کے دوران رجسٹرڈ 796 مقدمات میںسے 287 مقبوضہ علاقے کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بعد منی پور ہے جہاں 196 کیسز درج ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق جھارکھنڈ میں یو اے پی اے کے 86 ، آسام میں 76 ، اتر پردیش میں 72 ، بہار میں 30 ، پنجاب میں 19 ، کیرالہ میں 18 ، میگھالیہ میں 10 ، دہلی میں 6 ، مدھیہ پردیش میں 4 مقدمات درج ہوئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button