سرینگر :میر واعظ عمر فاروق یوم عاشور کو فلسفہ کربلاو شہادت پر روشنی ڈالیں گے
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق یوم عاشور 10 محرم الحرام کو آستانہ عالیہ الم صاحب نرورہ سرینگر میںایک تقریب میں نواسہ رسول حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور فلسفہ کربلا اور شہادت پر روشنی ڈالیں گے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ حسب روایت جامع مسجد سرینگر اور آستانہ عالیہ الم صاحب نرورہ کے زیر اہتمام یوم عاشورہ10محرم الحرام کوشام4بجے امام عالی مقام حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی جائیگی ۔ میر واعظ عمر فاروق اس موقع پر فلسفہ کربلا و شہادت پرروشنی ڈالیں گے اور حضرت امام حسین اورشہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔بیان میں کشمیری عوام خصوصا نوجوانوں پر زور دیا گیا کہ وہ قبل از وقت الم صاحب نرورہ میں وعظ و تبلیغ کی اس خصوصی مجلس میں شرکت کرکے امام عالی مقام اور آپ کے جاںنثار رفقا کے ساتھ اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کریں۔