مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں کل افضل گورو کے یوم شہادت پر مکمل ہڑتال کی جائے گی


سرینگر 08 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل (بدھ کو )ممتاز کشمیری رہنما محمد افضل گورو کے نویں یوم شہادت پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ ، میر واعظ عمر فاروق اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے جبکہ دیگر تمام حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ حریت رہنمائوں نے ایک اور معروف آزادی پسند رہنماء محمد مقبول بٹ کے یوم شہادت کے موقع پر جمعہ کو بھی مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ بھارت نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردارادا کرنے پر محمد افضل گورو کو 9فروری 2013ء کو اور محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984ء کونئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر ان کی میتوں کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا تھا۔

دریں اثنا، مقبوضہ علاقے کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 9 اور 11 فروری کو محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مکمل ہڑتال کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button