مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:برف باری ، موسلا دھار بارشوں کیوجہ سے گجر بکروال خاندان مشکلات کا شکار

جموں 22 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر پنجال خطے کے بالائی علاقوں میں غیر موسمی برف باری اور موسلادھار بارشوں نے سینکڑوں گجر بکروال خاندانوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے جب کہ انتظامیہ نے وادی کشمیرمیں دریائے جہلم میں سیلاب کا الارم بجا دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیر پنجال کے بالائی علاقوں رچ بگلا، کٹوریا سر اور روپڑی مارگ میں شدید برف باری ہوئی ہے اور گجر بکر وال طبقے کے مویشیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔راجوری ضلع کی تحصیل کوٹرنکا کے گجر بکروال خاندان اس وقت اپنے مویشیوں کے ساتھ ضلع ریاسی کے بالائی علاقے گھوگیرہ تھل میں پھنس گئے ہیں۔ علاقے میں غیر متوقع برف باری نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ گجر اور بکروال خاندان ہر سال موسم گرما میں اپنے مویشی چرانے کے لیے بالائی علاقوں کی طرف چلے جاتے ہیں۔
ادھر رازدان ٹاپ پر تازہ برف باری کے بعد 84 کلومیٹر طویل بانڈی پورہگریز سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد، کولگام، شوپیاں، کپواڑہ، بارہمولہ اور رام بن اضلاع میں حکام نے شدید بارش کے پیش نظر اسکولوں میں تدریسی عمل معطل کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button