مقبوضہ جموں و کشمیر

لداخ کے عوام کی طر ف سے اپنے بنیادی حقوق کی بحالی پر بھارتی حکومت کے انکار پر غم و غصے کا اظہار

ladaki peopel

نئی دلی :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے خطے لداخ کے عوام نے لداخ ایپکس باڈی، کارگل ڈیموکریٹک الائنس اور بھارتی وزارت داخلہ کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت کی طرف سے لداخ کے عوام کے سیاسی حقوق کی بحالی اور چھٹے شیڈول میں شمولیت جیسے بنیادی مطالبات سے انکار پر انہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ لداخ سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت میں وفد سے مذاکرات میں مقبوضہ علاقے سے متعلق بھارتی حکومت کی پالیسیوں پرکڑی تنقید کی ۔لیہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے اپنے لوگوں کے حقوق کی وکالت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ انہوں نے اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور جموں وکشمیر کی دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کے بعد کشمیریوں کے بنیادی حقوق سے مودی حکومت کے انکار پر افسوس کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button