مقبوضہ جموں و کشمیر
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے کشمیری مہاجرین کی مستقل آبادکاری کیلئے 3ارب کی منظوری
اسلام آباد 23 جون (کے ایم ایس)
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت کے غیرقانونی طورپرزیرقبضہ جموں وکشمیر کے مہاجرین کی آزادکشمیر میں مستقل آبادکاری کیلئے 3 ارب روپے سے زائد کی منظوری دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے مہاجرین کی آزادکشمیر میں مستقل آبادکاری کیلئے 3 ارب روپے سے زائد کی منظوری دی گئی۔کمیٹی کے اجلاس میں پاور ڈویژن اور بجلی کے دیگر منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ۔